احرام کی حالت میں خوشبو دار اشیاء کھانا

08/09/2016 AZT-21668

احرام کی حالت میں خوشبو دار اشیاء کھانا


حالتِ احرام میں تمباکو کے عادی لوگ کیا کریں؟ زعفرانی پتی، گٹکا،مین پوری (جس میں لونگ ، الائچی ، سپاری اور تمباکو ہوتا ہے لیکن اس کو خوشبو نہیں کہا جاتا بلکہ بدبو کہا جاتا ہے ، ان کا شرعی حکم کیا ہے، احرام کی حالت میں؟ (محمد قذافی، حیدرآباد)

الجواب بعون الملك الوهاب

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:"احرام کی حالت میں خالص خوشبو مشک، عنبر، زعفران، جاوتری، لونگ، الائچی، دار چینی، زنجبیل وغیرہ کھانا حرام ہے۔۔۔۔۔ اور احرام کی حالت میں کوئی ایسی چیز کھانا پینا جس میں خوشبو پڑی ہو اور نہ وہ پکائی گئی ہو نہ بو زائل ہوگئی ہو مكروه ہے"۔

حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ ششم، صفحہ 1079، 1080، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء