کیا متمتع عمرہ نہیں کر سکتا؟ مسجد عائشہ سے احرام باندھنا کیسا؟

08/03/2016 AZT-21464

کیا متمتع عمرہ نہیں کر سکتا؟ مسجد عائشہ سے احرام باندھنا کیسا؟


دورانِ حج ، ہوٹل میں مولوی حج کے مسائل بتانے آتے ہیں ، ان میں چند کا جواب عنایت فرمائیں!! ۱۔ حج تمتع کرنے والے مزید عمرہ نہیں کرسکتے۔ ۲۔ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ، نہ ہی اس احرام سے عمرہ ہوگا۔ ۳۔ عورت کو احرام میں بھی چہرہ چھپانا لازم ہےاور کپڑہ عورت کے منہ پر لگنے سے کچھ حرج نہیں۔(محمد قذافی،شاہی بازار ،حیدرآباد)

الجواب بعون الملك الوهاب

(1): حج تمتع کرنے والے صرف 9 ذی الحج سے 13 ذی الحج تک عمرہ نہیں کرسکتے، ان کے علاوہ پورے سال میں جب چاہے عمرہ کرسکتا ہے۔

 حوالہ: فتاوى فیض رسول، جلد 1، صفحہ541، شبیر برادر لاہور۔

(2): مسجد عائشہ سے احرام باندھ سکتے ہیں بلکہ یہاں سے احرام باندھنا افضل ہے ۔

حوالہ:الہدایہ، کتاب الحج، باب المواقیت، جلد1، صفحہ134، دار احياء التراث العربی  بيروت لبنان۔

(3): احرام باندھنے والے کو منہ چھپانا ممنوع ہے چاہے مرد ہو یا عورت۔

 حوالہ: لباب المناسک، صفحہ 307، دار الکتب العلمیہ بیروت۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء