بد بو دارحلال جانورکھانا کیسا ہے؟

08/18/2016 AZT-21981

بد بو دارحلال جانورکھانا کیسا ہے؟


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ بد بو دارحلال جانور کا کھانا کیسا ہے ؟ خالد مقبول اورنگی ٹاؤن

الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز  فرماتے ہیں :"بعض گائیں، بکریاں غلیظ کھانے لگتی ہیں ان کو جَلّالہ کہتے ہیں اس کے بدن اور گوشت وغیرہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس کو کئی دن تک باندھ رکھیں کہ نجاست نہ کھانے پائے جب بدبو جاتی رہے ذبح کر کے کھائیں اسی طرح جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہو اوسے چند روز بند رکھیں جب اثر جاتا رہے ذبح کر کے کھائیں۔ جو مرغیاں چھوٹی پھرتی ہیں ان کو بندکرنا ضروری نہیں جبکہ غلیظ کھانے کی عادی نہ ہوں اور ان میں بدبو نہ ہو ہاں بہتر یہ ہے کہ ان کو بھی بند رکھ کر ذبح کریں"۔[بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص325،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء