بکرے کے دانت کے نکلنے پر  قربانی کا حکم

08/11/2016 AZT-21895

بکرے کے دانت کے نکلنے پر  قربانی کا حکم


السلام علیکم مفتی صاحب!قربانی کے بکرا سال بھر کا ہے اور اس کا دانت بھی نکلا ہو ا ہے۔ اور جبکہ گاؤ ں کے لوگ کہتے ہیں کہ سال بھر کا نہیں ہے۔تو کیا اس بکرے کی قربانی ہو جائے گی؟  سائل: فیاض احمد عطاری داجل ضلع راجنپور

الجواب بعون الملک الوہاب

فتاویٰ فیض رسول میں ہے:"  قربانی کے بکرے کی عمر سال بھرہونا ضروری ہے۔  دانت کا نکلنا ضروری نہیں۔ لہذا بکرا اگر واقعی سال بھر کا ہے۔ تو اس کی قربانی جائز ہے۔ اگرچہ اس کے دانت نہ نکلے ہوں"۔  واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 456، شبیر برادرز، لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء