بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ

05/09/2018 AZT-26231

بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ


السلام علیکم :تقریبا تمام بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرزکے اکاؤنٹ سےزکوٰۃ کا ٹ لیتے ہیں ،تو کیا بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے یانہیں ۔محمد اشرف ،لاہور ۔

الجواب بعون الملك الوهاب

بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی ،پھر سے الگ طور پردینا  ضروری ہے ۔کیونکہ بینک میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے وقت شرعی حدودو قیود کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور نہ ہی زکوٰۃ کو خرچ کرنے اور مستحقین تک پہنچانے میں مکمل اہتمام کیا جاتا ہے ، لہٰذا بینک سے کا ٹی گئی زکوۃ ادا نہ ہو گی بلکہ الگ سے ادا کرنی پڑے گی ۔

(وقار الفتاوٰی :ج۲،ص۴۱۴،بزم وقاریہ کراچی ۔تفہیم المسائل:ج۲،ص ۲۱۲ضیا ء القرآن کراچی )

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء