بینک سے قرض لے کر مکان بنانا کیسا؟

11/13/2017 AZT-25065

بینک سے قرض لے کر مکان بنانا کیسا؟


 

سلام! کیا بینک سے قرض لے کر مکان بنا سکتے ہیں اور کوئی ایسی صورت ہے جس میں جائز ہو؟ (وقاص احمد،شاہدرہ ٹاؤن ،لاہور)

الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃالحق والصواب

اگربینک  آپ کومقررہ مدت کےلئے جورقم بطور قرض دے،پھرمدت مقررہ پراتنی  ہی رقم واپس لے ،  تو آپ  مکان وغیرہ کےلئے بینک سے قرض لے سکتے ہیں ۔اس کو قرض حسنہ کہتے ہیں۔ اوراگر بینک آپ کو قرض اس شرط پر دےکہ مقررہ مدت کے بعد آپ  اس قرض پرکچھ رقم  اضافہ کر کے دین گے پھرتو یہ  سود ہےجو حرام اوراشد حرام ہے۔

مثلا اگر بینک 010،000 روپے قرضہ  اس شرط پر دیتا ہے کہ قرضدار 015،000 روپے  واپس کرے گا تو یہ سود ہے جو حرام  اور اشدحرام ہے۔

اوراگربینک 010،000روپے  قرضہ دیتا ہے اور 010،000 روپے کا ہی مقررہ مدت کے بعد تقاضاکرتا ہے تو یہ قرض حسنہ ہے جو جائز اور مستحسن ہے۔ مگر بدقسمتی سے قرض حسنہ دینے پر عمل کسی بینک میں نہیں ہے۔لہٰذا بینک سے قرض لینےکی کو ئی بھی جائز صورت نہیں ہے

 واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء