بڑے جانور میں ہر شخص کا مکمل ایک حصہ ہونا ضروری ہے

08/11/2016 AZT-21902

بڑے جانور میں ہر شخص کا مکمل ایک حصہ ہونا ضروری ہے


کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ 3، 5 یا 7 شخص مل کر اونٹ گائے وغیرہ میں قربانی کرسکتے ہیں اور ایک جانور میں  پیسے سب پر برابر تقسیم کیئے جائیں گے۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟ سائل:نصیر الدین بہاری  بہار انڈیا

الجواب بعون الملك الوهاب

فتاویٰ امجدیہ میں ہے:"  گا ئے اونٹ میں  سات شخص شریک ہو سکتے ہیں۔ یعنی ایک گائے کے سات  مساوی حصہ ہو سکتے ہیں سات حصے کرنا ضروری نہیں۔  سات سے کم ہوں تو قربانی ہی نہ ہو اگر دو یا تین یا پانچ یا چھ حصے کیے گئے جب بھی جائز ہے۔ یعنی کوئی حصہ ساتویں سے کم نہ ہو ۔ اور زیادہ ہو تو حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ  ورسولہ اعلم بالصواب [فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص313,314، مکتبہ رضویہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء