ایک بیوہ کی اولاد نہیں تو اس کو وراثت ملے گی؟

07/26/2016 AZT-21375

ایک بیوہ کی اولاد نہیں تو اس کو وراثت ملے گی؟


السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور ہم ان کی ۲ بیویاں ہیں پہلی بیوی میں ہوں اور میری کوئی اولاد نہیں دوسری بیوی سے صرف ایک ہی بیٹا ہے۔ مجھے یہ بتائیں کہ بے اولاد بیوی کا شوہر کی جائیداد میں سے کتنا حصہ ہے؟ (ناہید امیر علی)

الجواب بعون الملك الوهاب

مرحوم شوہر  کی تکفین و تدفین، قرض کی ادائیگی (اگر ہے تو) اور ایک تہائی مال کی وصیت(اگر کی ہو) اداکرنے کے بعد مرحوم کی جائیداد کے کل  سولہ(16) حصے کئے جائیں گے۔ جن میں آپ کو ایک حصہ ملے گا   اور مرحوم شوہر کی  دوسری بیوی کوبھی  ایک حصہ ملے گا اور بقیہ چودہ(14) حصے مرحوم کے بیٹے کو ملیں گے۔

یعنی مرحوم شوہر کی دونوں  بیویاں شوہر کی وراثت میں سے  برابر کی حق دار ہوں گی چاہے  کسی کی اولاد ہو یا نہ ہو۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء