عشر ٹھیکدار اور کاشتکار دونوں دیں گے؟

06/06/2016 AZT-20273

عشر ٹھیکدار اور کاشتکار دونوں دیں گے؟


السلام علیکم ورحمۃ اللہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں زمین ٹھیکے پر لی ہے تو عشر  کون دیگا یعنی زمین ٹھیکے پر لینے والا یا دینے والا؟

الجواب بعون الملك الوهاب

جس شخص نے زمین ٹھیکہ پر لی ہوئی ہوا س سے حاصل ہونے والی فصل کا عشر اسی پر لازم ہوتا ہے زمین کے مالک پر لازم نہیں ہو تا۔

صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی صاحب علیہ الرحمہ  فرماتے ہیں:"زمین جو زراعت کے لئے نقدی پر دی جاتی ہے امام صاحب کے نزدیک اس کا عشر زمیندار پر ہے اور صاحبین کے نزدیک کاشتکار پر اور علامہ شامی نے یہ تحقیق فرمائی ہے زمانہ کے اعتبار سے اب قول صاحبین پر عمل ہے"۔ [بہار شریعت،جلد1 ،صفحہ921 ،مکتبۃ المدینہ]۔

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ  فرماتے ہیں:" صاحبین کا مذہب یہ کہ عشر کا شتکار پر ہے اس پر فتویٰ دینے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ان ملکوں میں جہاں اجرت میں نقدی ٹھہری ہوتی ہے وہاں اسی پر فتویٰ ہونا چاہئے"۔ [فتاویٰ رضویہ، جلد10 ،صفحہ203 ،رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء