دوران لڑائی بیوی کاتین طلاق کا مطالبہ کرانا

04/02/2018 AZT-26063

دوران لڑائی بیوی کاتین طلاق کا مطالبہ کرانا


ڑائی کے د و ر ان بیوی نے کہا تین دفعہ طلا ق کہہ دیں ؟تو جواب میں خا وند نے کہا طلا ق طلا ق طلا ق تیرے جیسی بد تمیز عورت کو طلا ق دے کر فا رغ کر دینا چاہے Your views please The above incident is happened dated 24-03-2018. Muhammad Jaffar Bhatti

الجواب بعون الملك الوهاب

صورت مسئولہ میں خاوند تین طلاق ایک ساتھ دینےسےسخت گنہگار ہواجس کی وجہ سے اسے اللہ تعالی ٰ کے حضور سچی تو بہ کرنا ضروری ہے اور بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو گئی، وُہ اپنے شوہر کے نکاح سے نکل گئی، اب وہ بغیر حلالہ کے اس سے نکاح بھی نہیں کرسکتا،یعنی عورت کی عدت گزرے پھر وہ دوسرے شخص سے نکاح کرے اور اس سے ہمبستری بھی ہو، پھر وہ دوسرا شخص اسے عورت کوطلاق دیدےیا مرجائے اور عدت بھی گزرجائے اس کے بعد پہلے خاوند کواس عورت سے نکاح کران جائز ہوگاورنہ نہیں ۔

اس طرح کے ایک  سوال کے جواب میں اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام  احمدرضاخان قادری بریلوی علیہ رحمۃ القوی لکھتے ہیں ۔

صورت مذکورہ میں تین طلاقیں ہوگئیں، عورت بے حلالہ اس کے نکاح میں نہیں آسکتی یعنی اس کی عدت گزرے پھر عورت دوسرے شخص سے نکاح کرے اور اس سے ہمبستری بھی ہو، پھر وہ اسے طلاق دے یا مرجائے اور عدت گزرجائے اس کے بعد اس شخص کو عورت سے نکاح جائز ہوگا۔

قال اﷲتعالٰی فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ۱؎،وقال رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم لاتحلّین الزوجک الاول حتی یذوق الاٰخر عسیلتک وتذوقی عسیلتہ۲؎۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا: اگر تیسری طلاق دی تو اس کے لئے مطلّقہ دوبارہ حلال نہیں ہوگی تاوقتیکہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے۔ اور رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا اے عورت تو حلال نہ ہوگی پہلے شوہر کے لئے جب تک تو دوسرے خاوند کا مزہ اوروہ تیرا مز ہ نہ لے لے۔

(۱؎ القرآن  الکریم      ۲/۲۳۰)(۲؎ صحیح البخاری     باب لم تحرّم ما احلّ اﷲلک     قدیمی کتب خانہ کراچی     ۲ /۷۹۲)

(فتاوٰی رضویہ:ج۱۲،ص۷۵)

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء