ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق دینا
ٹیکسٹ میسج کے ذریعے طلاق دینا
اگرکسی نے اپنی بیوی کو میسج کے ذریعے طلاق دی تو کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
میسج کے ذریعے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔کیونکہ میسج تحریر کی طرح ہے۔
الاشباہ والنظائر میں ہے: " الْكِتَاْبُ كَالْخِطَاْبِ". ترجمہ: تحریرخطاب کی طرح ہے۔ [الاشباہ والنظائر, صفحہ: 292, دار الكتب العلميہ بیروت لبنان]۔