ڈیپریشن میں طلاق کا حکم

07/30/2016 AZT-21431

ڈیپریشن میں طلاق کا حکم


السلام علیکم! مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ کیا ڈیپریشن میں طلاق ہوجاتی ہے۔ یا نیت نہ ہو، شوہر صرف بیوی کو ڈرانے کے لیے طلاق کے لفظ بولے تو طلاق ہوجاتی ہے کہ نہیں ؟ (ثمرین اشفاق)

الجواب بعون الملك الوهاب

ڈیپریشن کے مرض کی وجہ سے اس کی عقل  سلامت ہے تو طلاق واقع ہو جائیگی وگرنہ نہیں ہوگی۔

 حوالہ: بہار شریعت، جلد2، حصہ 8، صفحہ112، مکتبہ المدینہ کراچی۔

ڈرانے اور دھمکانے کی نیت سے بھی طلاق کے صریح الفاظ سے  طلاق واقع ہوجاتی ہے۔

حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 12، صفحہ 395، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء