دنیا آخرت کی کھیتی ہے
دنیا آخرت کی کھیتی ہے
دنیا آخرت کی کھیتی ہے ،یہ حدیث صحاح ستہ کی کون سی کتاب میں ہے ؟
محمد مدثر اشرف ،D-12کوثر ٹاؤن،ملیر کراچی ۔
الجواب بعون الملك الوهاب
مذکورہ روایث ،حدیث کی کسی بھی مستند کتاب میں موجود نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی اصل اورسند ہے بلکہ یہ ایسے ہی سن سنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کر دی گئی۔
چنانچہ اس روایت کے متعلق مختلف علماء کی آراءملاحظہ ہوں
1حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
"مجھے یہ حدیث کہیں نہیں ملی
)المغنی عن حمل الأسفار :1354(
2 علامہ سخاوی کہتے ہیں :
"مجھے یہ با سند کہیں بھی نہیں ملی."
)المقاصد الحسنة : 497(
3علامہ صغانی نے اسے من گھڑت و جھوٹی روایات میں ذکر کیا ہے.
)الموضوعات للصغانی : 106(
4علامہ سبکی کہتے ہیں :
اس روایت کی کوئی اصل ہی نہیں.
)احادیث الأحياء التي لا أصل لها : 47(
واللہ تعالیٰ اعلم وسولہ اعلم