تُف کا معنى
تُف کا معنى
تف کا مطلب لعنت ہے؟ اگر کوئی گفتگو میں کسی کو بار بار کہے تف ہے تم پر اور اس سے لعنت مراد ہوگا یا اس کا مطلب افسوس مراد ہوگا؟
الجواب بعون الملك الوهاب
اردو ادب کی مشہور اور معتمدکتاب" علمی اردو لغت" میں ہے: تُف:(1) تھوک، لعاب دہن۔(2) نفرت کا لفظ، لعنت، ملامت۔[علمی اردو لغت، تصنیف: وارث سرہندی ایم اے، نظر ثانی محمد احسن خان، صفحہ: 456، مطبوعہ: علمی کتاب خانہ اردو بازار لاہور]۔
لہذا اگر کوئی شخص غصے یالڑائی میں تُف کہتا ہے اور اس سے مراد لعنت لیتا ہے تو ایسا کہنا شرعاً منع ہے۔