میدان محشر ملک شام میں یا عرفات میں؟
میدان محشر ملک شام میں یا عرفات میں؟
میدان محشر ملک شام میں واقع ہوگا یا میدان عرفات میں۔
الجواب بعون الملک الوہاب
مسند احمد بن حنبل میں ہے: قَالَ:تُحْشَرُونَ هَاهُنَا وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى نَحْوِ الشَّامِ مُشَاةً وَرُكْبَانًا. ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تم جمع کیے جاؤگے پیٹ کے بل اور گٹھنوں کے بل۔ اور آپ نے شام کی طرف اشارہ کیا۔[مسند احمد بن حنبل, مسند البصريين, جلد 33, صفحہ 225، حدیث(20022)، مؤسسۃ الرسالہ بیروت]۔
بہار شریعت میں ہے:میدان محشر ملک شام میں واقع ہوگا نہ کہ عرفات کے میدان میں اور محشر زمین ایسی ہموار ہوگی کہ ہر چیز آسانی سے دکھائی دے گی۔ [بہار شریعت، حصہ اول، جلد اول، صفحہ 132 مطبوعہ المدینۃ العلمیہ کراچی]۔