گائے میں اگربد مذہب شریک ہوتو۔۔۔
گائے میں اگربد مذہب شریک ہوتو۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! قربانی کے جانور میں اگر کوئی بد مذہب شریک ہو گیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ زہرا بتول، کلکتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
گائے کے شرکا میں سے ایک کافر ہے یا ان میں ایک شخص کا مقصود قربانی نہیں ہے بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہ ہوئی۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص343،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]