گابھن جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟

08/11/2016 AZT-21903

گابھن جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب! گابھن جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے؟     سائل:علی رضاقادری،  انڈیا۔

الجواب بعون الملك الوهاب

گابھن جانور کی قربانی بھی ہو سکتی ہے۔ مگر گابھن ہونا معلوم ہے تو احتراز کرنا افضل ہے۔ اور اگر دس، بیس دن کا گابھن ہے تو اس میں کسی قسم کا مضائقہ نہیں۔ واللہ تعالیٰ  ورسولہ اعلم بالصواب [فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص328، مکتبہ رضویہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء