غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا

08/11/2016 AZT-21896

غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ کسی کافر کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے یا نہیں؟اگر کسی نے دیا تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟     سائل:محمد شعیب بھٹی گوجرانوالہ

الجواب بعون الملک الوہاب

قربانی کو گوشت کافر کو دینا شرعاً جائز نہیں  اور کسی نے دیا تو وہ گنہگار ہے اور وہ توبہ کرے۔ اور قربانی ہو جائے گی   یعنی کافر کو گوشت دینے  کے سبب قربانی کا اعادہ واجب نہیں۔ واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 457، شبیر برادرز، لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء