مال کے ہر جز پر سال کا گزرنا شرط ہے؟
مال کے ہر جز پر سال کا گزرنا شرط ہے؟
آپ یہ بتائیں کہ میرےپاس تقریباً 1،50،000 کا مال موجود ہے اور اس میں کمی پیشی ہوتی رہتی ہے تو تمام مال پریعنی ہرایک روپیہ پرزکوۃکیلئے سال کرگزرنا شرط ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
سال کی ابتداء اور اختتام پر مال نصاب کی مقدار کو پہنچتا ہے تو اس پر زکوٰۃ فرض ہے۔ سال کے درمیان میں مال اگر نصاب سے کم ہوگیا یا اس میں اضافہ ہوتا رہا تو یہ کمی اور زیادتی وجوب زکوۃ کو روکنے والی نہیں ہے۔
علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: وَالشَّرْطُ تَمَامُ النِّصَابِ فِي طَرَفَيْ الْحَوْلِ. ترجمہ:سال کی ابتداء اور انتہاء مکمل نصاب پر گزرنا شرط ہے۔[رد المحتار، کتابالزکوۃ، جلد 2، صفحہ 267، دار الفکربیروت]۔