ایڈوانس زکوۃ دینا

06/25/2016 AZT-20836

ایڈوانس زکوۃ دینا


سلام کیا ایڈوانس زکوۃ دی جاسکتی ہے

الجواب بعون الملك الوهاب

سال پورا  ہونے سے پہلے زکوٰۃ دینے کی تین شرطیں  ہیں:
(1): جس مال پر جس سال کی زکوٰۃ دے رہا ہے اس مال پر وہ سال شروع ہو  چکا ہو ۔

(2): جس مال کے نصاب کی زکوٰۃ دی ہے وہ نصاب سال کے آخر میں کامل طور پر پا یا جائے۔
(3) :جس مال کی زکوٰۃ دی ہے ،زکوٰۃ دینے  اور سال پورا ہونے کے درمیان وہ مال ہلاک نہ ہوا ہو۔

حوالہ: فتاوٰی عالمگیری، جلد1،صفحہ176، دارالفکر بیروت۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء