گھروں میں کام کرنے والی کو زکوٰۃ دینا
گھروں میں کام کرنے والی کو زکوٰۃ دینا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحبان!
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہمارے ہاں ایک لیڈیز کام کرتی ہے اس کا شوہر بیمار ہے ؟کیا ان کو زکوٰۃ دینے سے ادا ہو جائے گی؟کیا اس کو گھر بنانے کے لئے پیسے دے سکتےہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
اگر مذکورہ عورت زکوٰۃ کی مستحق ہے تو اسے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے اب اس کی مرضی ہے کہ وہ اس پیسے سے گھر بنائے یا کچھ اور بہر حال آپ کی زکوٰۃ ادا ہو جائیگی۔ مستحق ہونے سے مراد شرعی طور پر فقیر ہونا ہے۔