حلال جانوروں کی کونسی چیزیں کھانا حرام ہیں
حلال جانوروں کی کونسی چیزیں کھانا حرام ہیں
السلام علیکم مفتی صاحب،حلال جانوروں کی کون کونسی چیزیں جن کا کھانا جائز نہیں ؟سائل: حسن خان سعیدی ملتان
الجواب بعون الملک الوہاب
حلال جانور کے ذبیحہ میں درج ذیل چیزوں کا کھانا جائز نہیں۔
۱:خصیہ،۲۔فرج یعنی علامت مادہ،۳۔ذکر یعنی علامت نر،۴:پاخانہ مقام،۵:رگوں کا خون،۶:گوشت کا خون جو کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے،۷:دل کا خون،۸:جگر کا خون،۹:طحال کا خون،۱۰:پتہ،۱۱:پت یعنی وہ زرد پانی جو پتہ سے نکلتا ہے۔۱۲:مثانہ یعنی پھنکنا،۱۳:غدود،۱۴:حرام مغز جسکو عربی میں نخاع القلب کہتے ہیں۔۱۵:گردن کے دو پٹھے جو شانو تک کھنچے رہتے ہیں۔۱۶:اوجھڑی اور آنتیں،۱۷:ناک کی رطوبت یہ بھیڑ میں زیادہ ہوتی ہے۔۱۸:نطفہ خواہ نر کی منی مادہ میں پائی جائے یا خود اسی جانور کی منی ہو۔۱۹:وہ خون جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے۔۲۰:گوشت کا ٹکڑا جو رحم میں نطفہ سے بنتا ہے۔خواہ اعضاء بنے ہوں یا نہ بنے ہوں۔ ۲۲:بچہ تام الخلقت یعنی جو رحم میں پورا جانور بن جائے اور مردہ نکلا یا بے ذبح مر گیا۔
یہ مسائل کتب فقہ مثلا! درمختار،رد المحتار ۔بدائع اور فتاویٰ رضویہ وغیرہ میں دلائل کے ساتھ مذکور ہیں مسلمانوں پر لازم ہے کہ مذکورہ بالا چیزوں کے کھانے سے پرہیز کریں۔ اور گناہ سے بچیں۔ واللہ ورسولہ اعلم ۔ [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الذبح،ص434، شبیر برادرز، لاہور]۔