حضرت امام حسن وامام حسین کی عمر میں کتنا تفاوت ہے؟

10/08/2016 AZT-23063

حضرت امام حسن وامام حسین کی عمر میں کتنا تفاوت ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب! امام حسین مجتبیٰ وامام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے عمر یا تاریخ ولادت میں کتنا تفاوت ہے؟اور ایک کتاب بنام معرکۂ کربلا   میں مصنف نے چھ ماہ کا فرق تحریر کیا ہے؟کیا یہ درست ہے؟

الجواب بعون الملک الوہاب

فتاویٰ شارح بخاری میں ہے:" صحیح یہ ہےکہ حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۱۵رمضان۳ھ میں ہوئی تھی اور حضرت امام حسین شہید کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۵ شعبان ۴ھ کو ہوئی تھی ،تو ان حضرات کی ولادت میں ۱۰ مہینہ ۲۰دن کا فصل ہے۔اس سلسلے میں او ر بھی اقوال ہیں ،اور اگر ۶ ماہ کا بھی فرق مانا جائے تو بھی کوئی استعباد نہیں"۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔ [فتاویٰ شارح بخاری، جلد دوم، صفحہ ، ۶۵، مکتبہ برکات المدینہ کراچی]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء