حضرت امام حسین کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہے؟

10/08/2016 AZT-23058

حضرت امام حسین کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہے؟


السلام علیکم مفتی صاحب!  حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جسم مبارک اور سر مبارک کہاں مدفون ہیں۔ برائے مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب

فتاویٰ شارح بخاری میں ہے:"  حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا سر مبارک کے مدفون میں اختلاف ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ سر مبارک جنت البقیع میں آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزار پاک کے پاس مدفون ہے۔

 ایک اور قول یہ  ہے کہ یزید نے سر مبارک کو اپنے خزانہ میں رکھ لیا تھا۔ سلیمان بن عبد الملک نے خزانے سے نکلوا کر اسے غسل دیا کفنایا  خوشبو لگایا  اور وہیں دمشق میں دفن کر دیا۔ اب بھی دمشق میں  مشہد موجود ہے۔ باقی اور اقوال بھی ہیں لیکن وہ لائق اعتبار نہیں"۔ [فتاویٰ شارح  بخاری، جلد دوم، صفحہ ،۸۶، مکتبہ برکات المدینہ کراچی]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء