حرمت مصاہرت کا مسئلہ

07/22/2016 AZT-21286

حرمت مصاہرت کا مسئلہ


السلام علیکم! کیا کسی کو انجیکشن لگاتے ہوئے شہوت ہوئی (جبکہ نیت صرف انجیکشن کی ہو تو) تو کیا حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی؟(جنید طاہر)

الجواب بعون الملك الوهاب

انجیکشن لگاتے ہوئے مرد نے   عورت کے جسم کو چُھوا کپڑا بھی حائل  نہیں تھا، اس دوران مرد یا عورت کو شہوت ہوئی یا پہلے شہوت تھی اب زیادہ ہوگئی تو حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجائیگی۔ حرمت مصاہرت کا حکم یہ ہے مرد کے اصول باپ، دادا وغیرہ اوپر تک اور فروع بیٹا، پوتا وغیرہ نیچے تک عورت پر حرام ہیں۔ اور عورت کے اصول یعنی ماں، نانی، دادی وغیرہ  اور فروع بیٹی، پوتی وغیرہ  مرد پر حرام ہیں  یعنی ان سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد 2، صفحہ22، 24، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء