شوہر بیوی کا دودھ پی لے تو نكاح كا حکم؟
شوہر بیوی کا دودھ پی لے تو نكاح كا حکم؟
اگر شوہر غلطی سے یا جان بوجھ کر اپنی بیوی کا دودھ پی لے تو اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
بیوی کا دودھ قصداً پینامنع ہے اگر غلطی سے دودھ منہ میں چلا جائے تو پھینک دے لیکن بیوی اپنے شوہرپرحرام نہیں ہوگی اورنہ نکاح میں کوئی خلل آتاہے۔
فتاویٰ فیض الرسول میں ہے:" مرداپنی بیوی کا دودھ پی جائے تواس کی بیوی اس پرحرام نہیں ہوتی اورنہ نکاح میں کوئی خلل آتاہے"۔ [فتاویٰ فیض الرسول، جلد:3، صفحہ:150, شبیربرادرز، لاہور] ۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔