امام اعظم ابو حنیفہ کی تصانیف
امام اعظم ابو حنیفہ کی تصانیف
حضرت امام ابو حنیفہ رحمت ﷲ علیہ کے والد اور والدہ کا نام کیا ہے اور ان کی کون سی کتاب ثابت ہے؟
( رضوان حسین شاہ)
الجواب بعون الملك الوهاب
امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے والد کا نام ثابت بن زوطا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف یہ کتب منسوب ہیں: (1) الفقہ الاکبر۔ (2) الفقہ الابسط۔ (3) الرسالۃ۔ (4) الوصیۃ۔ (5) العالم والمتعلم۔
حوالہ: اتحاف سادۃ المتقین للزبیدی، جلد 2، صفحہ13ـ14، دار الفکر بیروت۔
معانی الاخیار للعینی، باب النون، جلد3، صفحہ 120، دار الكتب العلميہ، بيروت - لبنان۔