زکوۃ
زکوۃ
کیا میرے والد کے ماموں میرے لیے محرم ہیں یا نہیں؟ جو پیسے بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھے ہوں ان پر نفع آتا ہو کیا ان پیسوں پر زکوۃ ہوگی یا جو نفع آرہا ہے اس پر زکوۃ ہوگی؟ (سائمہ اسلم، اعوان ٹاؤن لاہور، پاکستان)
الجواب بعون الملك الوهاب
آپ کے والد کے ماموں آپ کیلئے محرم ہیں ۔اور جو پیسے بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھےہیں ان پر زکوٰۃ ہو گی اور ان پر جو نفع مل رہا ہے وہ سود ہے ،اور سود پر زکوٰۃ نہیں ہوتی ، بلکہ اسے بینک مالکان کی طرف سے خیرات کردینا ضروری ہے ۔اورجو رقم بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھی اسے نکلوالینا اور معائدہ ختم کرنا بھی ضروری ہے
فتاوٰی رضویہ میں ردالمحتار کے حوالے سےہے۔
"انہ ان علم ارباب الاموال وجب ردہ علیھم والا فان علم عین الحرام لایحل لہ ویتصدق بہ بنیۃ صاحبہ"
اگر اربابِ مال (یعنی جن سے سود لیا ہے ان)کوجانتا ہے تومال انہیں لوٹادینا ضروری ہے لیکن اگریہ نہیں جانتا اور مال حرام معین کا علم رکھتاہے تو اس کے لئے حلال نہیں بلکہ مالکِ مال کی نیت سے اسے خیرات کردے (فتاوٰی رضویہ:ض۲۳،ص۱۲۹)
مگر بینک مالکان کو واپس نہ کر یں بلکہ ان کی طرف سے خیرات کردیں،کیونکہ ان کو واپس کریں گے تو وہ دوبارہ سودی کارو بار میں خرچ کرینگے اس لئے انہیں واپس نہ کریں بلکہ ان کی طرف سے خیرات کردیں ۔
اللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم