کیا مال حرام پر زکوۃ ہے؟

05/07/2016 AZT-19575

کیا مال حرام پر زکوۃ ہے؟


ایک شخص کےپاس تقریباً 2 لاکھ روپے خالص سود کےہیں تو کیا اس پرزکوۃہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

مال حرام پرزکوۃنہیں ہے۔

شیخ الاسلام والمسلمین  امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نےفرمایا:سود ورشوت او راسی قسم کے حرام وخبیث مال پرزکوٰۃنہیں کہ جن جن سےلیاہےاگروہ لوگ معلوم ہیں تو انھیں واپس دینا واجب ہے۔ اور اگر معلوم نہ رہے تو کل کا تصدق کرنا واجب ہے۔ چالیسواں حصہ دینےسےوہ مال کیاپاک ہوسکتاہے جس کےباقی انتالیس حصےبھی ناپاک ہیں۔[فتاوى رضویہ، جلد 19،صفحہ 656،  رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء