"مالِ نصاب حاجتِ اصلیہ سے فارغ ہونے" سے کیا مراد ہے؟
"مالِ نصاب حاجتِ اصلیہ سے فارغ ہونے" سے کیا مراد ہے؟
کون کونسی اشیاء حاجت اصلیہ میں ہیں اورکونسی زائد ہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
حاجت اصلیہ یعنی جس کی طرف زندگی بسر کرنے میں آدمی کوضرورت ہے اس میں زکوٰۃ واجب نہیں، جیسے لباس، گھرکاسازوسامان، مکان،سواری کی چیزیں، استعمال کےہتھیار، عالم کیلئےذاتی استعمال کی علمی کتب، پیشہ ورانہ آلات(جیسےڈاکٹرکی سرجری کے آلات وغیرہ، کارخانےیاورکشاپس کی مشینیں جو زیر استعمال ہوں)وغیرہ۔[مأخوذ از: بہارشریعت، جلد 1، حصہ: 5، صفحہ 880، 881، مکتبۃالمدینۃکراچی]۔