زکوۃ کس پر فرض ہے؟

05/09/2016 AZT-19587

زکوۃ کس پر فرض ہے؟


میراسوال یہ ہےکس شخص پرزکوۃ  فرض ہے اور کس پرنہیں یادوسروں لفظوں میں زکوۃ کی فرضیت کےکتنی شرائط ہیں؟

الجواب بعون الملك الوهاب

جس مسلمان عقلمند  بالغ میں درج ذیل شرائط پائی جائیں  اس پر زکوۃ ادا کرنا فرض ہے:

(1): مالک کو اپنے مال پر مکمل قانونی ملکیت حاصل ہو یعنی  مال اس کے قبضہ میں ہو۔

(2): نصاب کا مالک ہو یعنی شریعت کی مقرر کردہ  مقدار کے برابر یا اس سے زیادہ مال ہو۔یعنی(i):کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)۔(ii): ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔ (iii): مذکورہ سونا یا چاندی جتنی   مالیت کا مالِ تجارت۔ (iv):مذکورہ سونا یا چاندی جتنی  مالیت کے پیسے۔

(3): مال میں اضافہ ہو رہا ہو جیسے مالِ تجارت۔  یا اس میں اضافہ ہونے کی صلاحیت ہو جیسے گھر میں رکھا سونا، چاندی اور پیسے۔

(4): مالک کی بنیادی اور اصلی ضرورتوں سے مال زائد ہو۔

(5): مال پر  پورا ایک قمری سال گزر جائے۔  یعنی جب سے وہ صاحب نصاب ہوا اس وقت سے اب تک ایک سال گزر گیا  ہو۔

(6):نصاب دَین سے فارغ ہو(یعنی اس پر ایسا قرض نہ ہو جس کا مطالبہ بندوں کی جانب سے ہو، اگر وہ قرض ادا کرے تو اس کا نصاب باقی نہ رہے )۔[مأخوذ از: بہارشریعت، جلد 1، حصہ: 5، صفحہ875۔۔۔، مکتبۃالمدینۃکراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء