جانور ذبح کرتے وقت تسمیہ بھول جانا

08/08/2016 AZT-21615

جانور ذبح کرتے وقت تسمیہ بھول جانا


السلام علیکم مفتی صاحب! ایک شخص جس نے عید قربان کے لئے  ایک بکرا خریدا اور جب ذبح کیا تو اس نے بسم اللہ اللہ اکبر  نہیں پڑھا۔ جبکہ قصاب کہتا ہے کہ میں نے بسم اللہ اللہ اکبر کہہ لیا تھا۔ ایسی حالت میں صحیح طور پر جانور ذبح ہو ا یا نہیں؟ سائل: ثانی گل خان سوات پشاور

الجواب بعون الملك الوهاب

حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز فتاویٰ امجدیہ میں فرماتے ہیں:"  اگر بسم اللہ کہنا بھول گیا توذبح ہو گیا،  جانور  حلال ہے۔ حدیث میں ہے : "المسلم بذبح علی اسم اللہ سمی او لم یسم " اور قصداً چھوڑ  دیا تو ذبح  صحیح نہیں ہو ا  اور جانور حرام ۔ قال اللہ تعالیٰ وَلَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ: قصاب کا تسمیہ کہنا معتبر نہیں۔ اور اس کا کہنا نہ کہنا برابر ہے۔ جبکہ ذبح نہ کرتا ہو۔ بلکہ جانور پکڑے ہو یا کھڑا ہو ذبح کرنے  میں ذابح کا تسمیہ کہنا شرط ہے۔ واللہ تعالیٰ  ورسولہ اعلم بالصواب[فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص301، مکتبہ  رضویہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء