سودی کمپنی میں ملازمت

08/09/2017 AZT-24518

سودی کمپنی میں ملازمت


اسلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ حصص رجسٹرار کمپنی میں ڈیسکٹاپ سپورٹ کی ملازمت کرنا کیسا ہے۔ یہ کمپنی کچھ سودی کمپنیوں کو حصص کی سروس دیتی ہے اور سودی کمپنی کے شیئر ہولڈر کا ریکارڈ کا بیک اپ رکھنے کی ذمیداری میرا کام ہے۔ (محمد ظفر اقبال، کراچی)

الجواب بعون الملك الوهاب

ایسی ملازمت جس میں سودی معاملات کی ڈیل کرنی ہو یا  سودی کاغذات لکھنے ہوں یا ان کا ریکارڈ رکھنا پڑےیا سود ی معاملات کا گواہ ہو نا پڑے الغرض سود ی معاملات کے متعلق ہر طرح کی نوکری  جائزنہیں ہے ۔صحیح مسلم  شریف میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے سود کھانے والے ،سود کھلانے والے ،سودی کاروائی لکھنے والے اور سود کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا کہ یہ سب کے سب برابرہیں ۔         (صحیح مسلم ،کتاب المساقات :ص۱۵۹۸)

اس حدیث میں چونکہ سودی کاغذات لکھنے اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی گئی ہے ۔اس لئے حصص رجسٹرار کمپنی میں ڈیسکٹاپ سپورٹ کی ملازمت یاایسی ملازمت جس میں سودی کمپنی کے شیئر ہولڈر کےریکارڈ کا بیک اپ رکھنے کی ذمیداری  ہوجائز نہیں ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء