جنبی مرد و عورت کا جانور ذبح کرنا

08/08/2016 AZT-21614

جنبی مرد و عورت کا جانور ذبح کرنا


السلام مفتی صاحب! میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مرد یا عورت جنبی ہو، غسل واجب  ہو تو  وہ جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟ سائل: محمد ناصر عطاری پرانا سکھر

الجواب بعون الملك الوهاب

فتاویٰ امجدیہ میں ہے:"ایسے شخص کا جانور کو ذبح کرنا درست ہے۔ بشرطیکہ وہ ذبح کرنا جانتا ہو"درمختا ر میں ہے  فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امراۃ او صبیا یعقل التسمیۃ والذبح ویقدر۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔ [فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص300]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء