زکوٰۃ کتنی واجب ہوگی؟
زکوٰۃ کتنی واجب ہوگی؟
سلام!
ایک شخص کے پاس 200 گرام سونا تھا 1436 ہجری میں اس نے 5 گرام زکوٰۃ نکال دی رقم سے نہ کہ سونا۔ اب رہنمائی فرمادیں کہ 1437 میں اس کو 200 گرام پر زکوٰۃ دینی ہوگی یا 195 گرام پر۔(اصل میں تو اس کے پاس 200 گرام ہیں مگر 5 گرام کے پیسے تو وہ پچھلے سال زکوٰۃ نکال چکا ہے ) جزاک اللہ۔
(عبد اللہ ، اسلام آباد)
الجواب بعون الملك الوهاب
صورت مسئولہ میں ۲۰۰ گرام کی زکوٰۃ دینی ہو گی نہ کہ ۱۹۵گرام کی ۔کیونکہ رقم سے زکوٰۃ ادا کرنے کی وجہ سے اب بھی وہ دو سو گرام کا مالک ہے۔اس لئے دو سو گرام کی زکوٰۃ دینی ہو گی ۔ہاں اگر پانچ گرام سونا ہی زکوٰۃ میں دے دیتے تو اب ۱۹۵ گرام پر زکوٰۃ ہوتی ،کیونکہ اب وہ ۱۹۵ گرام سونا کے مالک ہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم