مذبوحہ جانور کے پیٹ سے بچہ نکلے تو اس کا کیاحکم ہے؟
مذبوحہ جانور کے پیٹ سے بچہ نکلے تو اس کا کیاحکم ہے؟
السلام علیکم مفتی صاحب ! میرا سوال یہ ہے کہ بکری ذبح کی گئی اور اس بکری کا بچہ پیدا ہو گیا زندہ یا مردہ تو وہ جانو ر حلال کی حیثیت رکھتا ہے یا حرام کی؟اور اس بکری کے بچہ کا کیا کیا جائے؟ برائے مہربانی آگاہ فرما دیں۔سائل:محمد نعمان خان اوچھالی شریف
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:" جس بکری کے پیٹ سے بچہ نکلے خواہ زندہ ہو یا مردہ اگر وہ شرعی طریقہ پر ذبح کی گئی ہے تو اس بکری کا گوشت کھانا جائز ہے۔ اور جو بچہ اس کے پیٹ میں زندہ نکلے اگر چاہیں تو اس کو بھی ذبح کردیں۔ اور چاہیں تو باقی رکھیں۔ لیکن قربانی کے جانور کے پیٹ میں سے زندہ بچہ نکلے تو اس کا ذبح کرنا ضروری ہے۔ واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔[فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الذبح،ص428، شبیر برادرز، لاہور]۔