مبارک محافل کا کھانا شفا بخش ہے مضر نہیں

01/23/2018 AZT-25687

مبارک محافل کا کھانا شفا بخش ہے مضر نہیں


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام سے سوال ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مرض میں مبتلا ہے ڈاکٹرنے اسے کھانے پینے میں پرہیز بتایا ہوا ہے مگر اس شخص کا کہنا ہے کہ میں پرہیز عام حالات میں تو کرتا ہوں مگر جہاں کہیں میلاد شریف ، ختم شریف یا کوئی بھی دینی محفل ہو تو اس کا کھانا میں یہ سمجھ کر کھا لیتا ہوں کہ یہ با برکت محفل کا بابرکت کھانا ہے یہ ان شاء اللہ مجھے کوئی نقصان نہیں دیگا ۔ سوال یہ ہے اس شخص کا اس طرح کرنا کیا جائز ہے ، اس بد پرہیزی سے اگر اسکا مرض بڑھ جاتا ہےجس کا سبب وہ خود بناتو اس سےوہ اللہ اور اسکے رسول کے حکم کی تعمیل کرےگا یا مخالفت ، اسکا یہ کھانا کھانا کیا اسراف میں شامل نہیں ہو گا جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزا فی الدارین (محمد ابراہیم، ینبوع البحر،سعودی عرب)

الجواب بعون الملك الوهاب

مشاہدہ سے ثابت ہے کہ ایسی  بابرکت محافل کا کھانا شفاء بخش ہے  اس لیئے ایسی مبارک محافل کےمتبّرک کھانے کے چند لقمےکھا لینا دوست ہے ،اسراف نہیں  کیونکہ  ڈاکٹرنے مریض کوجن چیز وں کے کھانے  پینے سے پرہیز بتایا ہے ضروری اور یقینی  نہیں  کہ ان چیزوں  کے کھانے پینے سے مرض  بڑھ ہی  جائے ۔ہاں  زیادہ کھانے  پینے سے ضرور احتیاط کرے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم

  • مفتی محمد سیف اللہ باروی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء