مشترکہ گاڑی کی مین ٹیننس کے اخراجات کس پر لازم ہوں گے ؟
مشترکہ گاڑی کی مین ٹیننس کے اخراجات کس پر لازم ہوں گے ؟
ہم نے شرکت پر ایک گاڑی استعمال کے لیے لی ہے ، اس کے حادثے کی صورت میں یا ویسے ہی کوئی خرابی ہو گئی تو اس کی مینٹیننس کے اخراجات کس پر لازم ہوں گے ؟ اس وقت جس کی باری ہے اور وہ استعمال کر رہا ہے، اس پر یا سب پر بحصہ مساوی؟
الجواب بعون الملك الوهاب
جس کی باری ہے اگراس کی طرف سے گاڑی کے استعمال میں تعدی (یعنی بے جا اور غلط استعمال )نہ ہو تو مین ٹیننس کے اخراجات سبپربحصہ مساوی ہونگے۔اوراگرتعدی (یعنی بے جا اور غلط استعمال ) ہو توپھر اخراجات صرف اسی پر ہیں جس کی باری ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم