نمازِ عیدالاضحٰی سے پہلے قربانی کا حکم
نمازِ عیدالاضحٰی سے پہلے قربانی کا حکم
السلام علیکم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سے نماز عید الاضحٰی سے پہلے قربانی کر تا ہے ۔ تو اس شخص کا یہ فعل شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے؟ سائل:محمد نذیر پتافی کوٹ اددو
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:" شہر میں نماز عید الاضحی سے پہلے قربانی کرنا جائز نہیں۔ لیکن دیہات میں دسویں ذی الحجہ کو بعد نماز فجر قبل نماز عید الاضحی قربانی کرنا جائز ہے بلکہ طلوع صبح صادق ہی سے جائز ہے لیکن مستحب یہ ہے کہ سورج نکلنے کے بعد قربانی کرے"۔ [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص447، شبیر برادرز، لاہور]۔