نویں اور دسویں محرم کو مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟
نویں اور دسویں محرم کو مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟
السلام علیکم مفتی صاحب! نویں اور دسویں محرم میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے ؟ محمد رمضان ملتانی۔
الجواب بعون الملک الوہاب
فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے:" نویں اور دسویں محرم کو مسلمان زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کریں۔ روزہ رکھیں کہ سال بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ پھر روزوں وغیرہ تمام نیکیوں کا ثواب حضرت امام حسین، شہید کر بلا و دیگر شہدائے کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی نذر کریں ۔ گرمیوں میں ان کے نام پر شربت پلائیں۔ سردی میں چائے پلائیں۔ کچھڑا پلاؤ وغیرہ جو ہو سکے پکا کر برادری میں بانٹیں۔ محتاجوں اور اپنے گھر والوں کو کھلائیں کہ اچھی نیت سے یہ ثواب کے کام ہیں۔ ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد نصف آخر صفحہ ۳۶ پر ہے"۔ واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب۔ [فقیہ ملت، جلد اول، صفحہ۵۸، شبیر برادر لاہور]۔