آن لائن نکاح کا حکم

07/28/2016 AZT-21392

آن لائن نکاح کا حکم


آن لائن نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس کے لئے کن شرائط کا ہونا ضروری ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں حل عنایت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً کثیراً۔(محمد فرقان)

الجواب بعون الملك الوهاب

آن لائن پر براہِ راست ایجاب وقبول کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا، اس لئے کہ انعقادِنکاح کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ لڑکا، لڑکی یا ان کے وکیل اورنکاح کے گواہان ایک ہی مجلس میں ہوں۔ حوالہ: ردالمحتار مع درمختار، کتاب النکاح، ج:3، ص:14، دار الفکر بیروت۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء