ماہانہ زکوۃ دی جا سکتی ہے؟
ماہانہ زکوۃ دی جا سکتی ہے؟
کیا زکوٰۃ ماہانہ دی جاسکتی ہے ؟ ایک ساتھ نہ دے تو؟ ۷ تولے پر کتنی زکوٰۃ ہے؟ ساتھ میں کچھ چاندی بھی ہے۔
(سدرہ خاور، واہ کینٹ)
الجواب بعون الملك الوهاب
ماہانہ وار قسطوں کی صورت میں بھی زکوۃ ادا کی جاسکتی ہے، لیکن زکوۃ فرض ہونے کے بعد جلد سے جلد زکوۃ ادا کردینا چاہیے۔
7تولے سونے کو چاندی کے ساتھ ملا کر ان دونوں کی مالیت پر زکوۃ واجب ہے، یعنی اگر سات تولے سونے اور چاندی کی مالیت مثلاً 4 لاکھ یا کم وبیش بن رہی ہے تو 4 لاکھ کا اڑھائی فیصد زکوۃ کی مد میں دینا واجب ہے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد 1، حصہ 5، صفحہ 904، مکتبہ المدینہ کراچی۔