بی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم

05/19/2016 AZT-19745

بی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم


السلام علیکم ورحمۃ اللہ  مفتیان دینِ متین! میرا سوال یہ ہے کہ ہم کچھ لوگ گھروں میں کمیٹی ڈالتے ہیں تو اس کمیٹی والی رقم میں کب اور کس رقم پر زکوٰۃ واجب ہو گی جبکہ وہ کمیٹی نکلی نہیں ہے۔

الجواب بعون الملك الوهاب

جتنی رقم کمیٹی میں جمع کروادی ہے اگر نصاب جتنی ہے یا دوسرے  مال کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو اس پر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ فرض ہو جائے گی اور شرائط پائے جانے پر سال بسال واجب ہوتی رہے گی۔

مگر واجب الادا اس وقت ہے جب وصول ہو جائے اس وقت ہر سال کا حساب لگا کر زکوٰۃ ادا کر نا ہو گی۔

مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"دَین قوی کی زکوٰۃ بحالت دَین ہی سال بہ سال واجب ہوتی رہے گی مگر واجب الادا اس وقت ہے جب پانچواں حصہ نصاب کا وصول ہو جا ئے ہو اتنے ہی کی واجب الادا ہے یعنی چالیس درہم وصول سے ایک درہم دینا واجب ہو گا اور اسی وصول ہوئے تو دو ،وعلیٰ ھذاالقیاس۔[بہار شریعت،جلد،1،صفحہ906،مکتبۃ المدینہ کراچی]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء