قصائی کو قربانی کے جانور کے اعضاء دینے کا حکم

08/11/2016 AZT-21899

قصائی کو قربانی کے جانور کے اعضاء دینے کا حکم


السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قصائی کو سری یا کوئی اعضا  دیےجاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور مستحق کون ہے؟  سائل:محمد کاشف سیفی ضلع نیلم آزاد کشمیر

الجواب بعون الملك الوهاب

قربانی کی کھال یا گوشت یا سری پائے قصاب یا ذبح کرنے والے کو اجرت میں دینا جائز نہیں۔ سری یا پائے خود کھائے یا کسی دوسرے کو بطور ہدیہ دیدے۔ شرعاً اس کا کوئی حقدار نہیں۔ اور یہ جو ذبح کرنے والوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ سر ہمارا حق ہے  غلط ہے۔ہاں قربانی کرنے والوں کو چاہئے کہ ذبح کرنے والے کو ذبح کرنے کی اجرت دیدے ۔ پھر سری  وغیرہ   خواہ ذبح کرنے والوں کو دیں یا کسی اور کودے دیں۔ [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 471، شبیر برادرز، لاہور]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء