جانور کے سینگ ٹوٹ گئے یا توڑ دیئے تو قربانی کا حکم؟

09/16/2016 AZT-22494

جانور کے سینگ ٹوٹ گئے یا توڑ دیئے تو قربانی کا حکم؟


السلام علیکم! حضرت آج کل قربانی کے جانوروں کے سینگ جڑ سے کاٹ کر اس میں کسی قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے ۔ تاکہ سینگ دوبارہ نہ آئے اور جانور مزید خوبصورت لگے ۔ ایسے جانور آج کل بہت فروخت کیے جاتے ہیں کیا ان جانوروں کی قربانی ہوجاتی ہے؟ براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔ (جواد ناصر، کراچی)

الجواب بعون الملك الوهاب

جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں یا ٹوٹ گئے  مگر اوپر والا حصہ جو ظاہر ہوتا ہے وہی ٹوٹے ہوں تو قربانی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ، جلد 20، صفحہ 488، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔

اسی طرح اگر سینگ  کا اوپر والا حصہ جو ظاہر ہوتا ہے  کو  خود کاٹ دیا تو یہ عیب نہیں ہے اور قربانی جائز ہے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء