قربانی کے جانور کو گولی ماری تو اس کا حکم؟

09/16/2016 AZT-22497

قربانی کے جانور کو گولی ماری تو اس کا حکم؟


السلام و علیکم! علامہ صاحب میرا سوال یہ ہےکہ اگر قربانی کرتے وقت کسی جانور کو گولی ماری اور مرنے سے پہلے چھری پھیردی تو کیا قربانی ہوجائے گی؟ (محمد بلال، ایف بی ایریا)

الجواب بعون الملك الوهاب

جانور کو گولی کس لئے ماری؟

  • جانور کو ذبح کرنے سے قبل پستول نما آلے سے جانور کو بیہوش کیا جاتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو جانور کے زندہ ہونے کی صورت  میں اس کا  ذبح اور قربانی درست ہے،  مگر بیہوش کرنا مکروہ ہے۔
  • اگر دہشت گردی کی وجہ سے جانور کو کسی نے گولی ماری اور جانور کو ایسا عیب لگا کہ جس کی وجہ سے قربانی نہیں ہو سکتی تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے اور ایسی صورت میں  امیر وفقیر کیلئے  قربانی کرنے کا الگ  الگ حکم ہوگا۔

اس کے علاوہ اور بھی ممکنہ صورتیں ہو سکتی ہیں، لہذا آپ کو جس صورت کا جواب مطلوب ہے وہ بھیجئے اور جواب  حاصل کیجئے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء