قربانی واجب ہونےکیلئے کتنے پیسوں کا مالک ہونا لازمی ہے؟

08/29/2016 AZT-22171

قربانی واجب ہونےکیلئے کتنے پیسوں کا مالک ہونا لازمی ہے؟


موجودہ زمانے میں قربانی واجب ہونے کے لیے کتنے لاکھ روپیے چاہئیں؟ انڈیا کے حساب سے؟ (محمد عبد القادر)

الجواب بعون الملك الوهاب

قربانی واجب ہونے کیلئے صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ صاحب نصاب  سے مراد یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا(87.48 گرام)،  ہویا ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام)  ہو، یا سونے یا چاندی جتنا مال تجارت ہو، یا اتنی مالیت کی  رقم ہو، یا ضروریات زندگی سے زائد اتنی مالیت کا سامان ہو۔ لہذاجو  شخص قربانی کے تین دنوں میں سے ایک لمحہ  کیلئے بھی صاحبِ نصاب ہوا تو اس پر قربانی واجب ہے۔

آپ کے انڈیا میں جو ساڑھے باون تولہ (612.36 گرام) چاندی کی قیمت بن رہی ہے اس رقم کی مقدار آپ کے پاس پیسے ہیں یا اتنی قیمت کا مال تجارت ہے یا  اتنی  قیمت کا ضروریات زندگی سے زائد سامان ہے تو آپ پر قربانی واجب ہے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء