قربانی کرتے وقت جانورعیب دار ہوا
قربانی کرتے وقت جانورعیب دار ہوا
السلام علیکم مفتی صاحب!میرا قربانی کا جانور قربانی کرتے وقت عیب دار ہو گیا ہے۔تو اب اس کا کیاحکم ہے؟ محمد حسن لائنز ایریا کراچی
الجواب بعون الملك الوهاب
قربانی کرتے وقت جانور اوچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مضر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی۔ اور اگر اوچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فوراً پکڑ لایا گیا اور ذبح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی۔ [بہار شریعت، جلدسوم، حصہ 15،ص342،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]