قربانی کے جانوروں کی اقسام
قربانی کے جانوروں کی اقسام
السلام علیکم مفتی صاحب! وہ کون کون سے جانور ہیں جن کی قربانی جائز ہے اور ان کی عمر کتنی ہو نی چاہیے؟
سائل: فاروق احمد کھتری نیو کراچی
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:" قربانی کے مندرجہ بالا جانور ہیں جن کی قربانی جائز ہے۔اونٹ،گائے، بھینس، بکری، بھیڑ اور دنبہ۔
اونٹ پانچ سال کا ہونا ضروری ہے۔ گائے بھینس دو سال کی اور بکر ی،بکرا ایک سال کا ہونا ضروری ہے۔ اس سے کم عمر ہو تو قربانی جائز نہیں۔ اور دنبہ و بھیڑ کی عمر ایک سال ہونا ضروری نہیں۔ یہاں تک کہ چھ ماہ کا بچہ اگر اتنا بڑا ہو کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہو تو اس کی بھی قربانی جائز ہے"۔ واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص449، شبیر برادرز، لاہور]۔