قربانی کی دعا کوئی اور پڑھے تو؟

08/11/2016 AZT-21900

قربانی کی دعا کوئی اور پڑھے تو؟


السلام  علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان جانور ذبح کر رہا ہو اور دوسرا مسلمان ذبح کی دعا پڑھ رہا ہوتو کیا اس صورت میں قربانی ہو جائے گی؟             سائل:محمد طاہر نقشبندی برمنگھم

الجواب بعون الملك الوهاب

قربانی کرنے والے کو بسم اللہ  اللہ اکبر پڑھنا ضروری ہے۔ قربانی کی دعا پڑھنا ضروری نہیں۔ لہذا اگر کسی دوسرے نے اس کی دعا پڑھی تو بھی قربانی ہو جائے گی ۔  [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 471، شبیر برادرز، لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء